26 اپریل ، 2014
نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے چھوٹے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی انتخابات کا دنگل اپنے جوبن پر ہے۔ایسے میں آپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نرندر مودی نے حکمران جماعت کانگر یس کے خلاف ترپ کا پتہ استعمال کیا ہے۔کانگریس کی جانب سے دو بار منتخب ہونیوالے موجودہ وزیر اعظم من موہن سنگھ کے سوتیلے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔دلجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی منمو ہن سنگھ کے ساتھ کانگریس کے رویئے پر ناخوش تھے جس کے وجہ سے انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ منموہن جی کے خاندا ن کو اس خبر سے شدید جھٹکا لگا ہے۔گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے ملک میں کسی قسم کی مودی لہر کو مسترد کر دیا تھا۔لیکن اس خبر کے بعد لگتا ایسا ہے کہ جاتی وزارت عظمی کے ساتھ اپنے بھی کانگریس والوں کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔