08 اپریل ، 2012
اجمیر… صدر زرداری بھارت کے نجی دورے کے اگلے مرحلے میں کوگھرا پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ بذریعہ کار اجمیر شریف پہنچیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ کوگھرا سے اجمیر شریف تک کا راستہ 25منٹ کا ہے جہاں وہ خواجہ غریب نواز کے مزار پر حاضری دینگے۔ صدر زرداری کی آمد سے دو گھنٹے قبل ہی درگاہ اجمیر شریف کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ صدر کی آمد پر سیکیورٹی کی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔