27 اپریل ، 2014
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت حامد میر حملہ کیس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے مطابق اجلاس میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس حکام نے اجلاس میں کیس سے متعلق اب تک کی تفتیش سے وزیر اعلیٰ سمیت اجلاس میں موجود شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن ،ایڈیشنل ائی جی ،اور متعلقہ پولیس حکام شریک ہو ئے۔