Geo News
Geo News

دنیا
28 اپریل ، 2014

شام کے 92 فی صد کیمیائی مواد کوتلف کردیاگیا

شام کے 92 فی صد کیمیائی مواد کوتلف کردیاگیا

دمشق…شام کے 92فی صد کیمیائی ہتھیاروں کے مواد کوتلف کردیاگیا۔اقوام متحدہ کے مشترکہ مشن کی خصوصی رابطہ کار اسکریدکاگ نے دمشق میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ اب تک شام سے کیمیائی مواد کا 92 فی صد منتقل اور تلف کیا جاچکا ہے۔ان کاکہناتھاکہ شام باقی ماندہ 8 فی صد کیمیائی موادتک رسائی دے تاکہ اسے بھی 30 جون تک تلف کیاجاسکے۔

مزید خبریں :