08 اپریل ، 2012
لاہور … بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر 4700 میگا واٹ ہو گیا، جس کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 10 ہزار 280 جبکہ طلب 14 ہزار 980 میگا واٹ ہے۔ ہائیڈل پیداوار 2 ہزار 600 میگا واٹ، تھرمل 1800جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار 5 ہزار 880 میگاواٹ ہے۔ کراچی کو 610 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شارٹ فال بڑھنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک سے 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔