پاکستان
08 اپریل ، 2012

صدر زرداری خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری کے بعد وطن روانہ

صدر زرداری خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری کے بعد وطن روانہ

اجمیر شریف … صدر آصف علی زرداری بھارت کے نجی دورے اور خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ بلاول، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ہیں۔ صدر زرداری آج صبح اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دینے کیلئے نجی دورے پر بھارت گئے تھے۔ صدر زرداری نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم من موہن سنگھ کے ظہرانے میں شرکت کی اور مزار پر حاضری دی اور نوافل ادا کرکے دعا کی تھی۔ صدر آصف زرداری کے ہمراہ رحمان ملک، بابر اعوان سمیت تین درجن سے زائد افراد پر مشتمل وفد بھارت گیا ہے۔

مزید خبریں :