پاکستان
08 اپریل ، 2012

مسائل دھرنوں سے نہیں سرجوڑنے سے حل ہوں گے، کامل علی آغا

مسائل دھرنوں سے نہیں سرجوڑنے سے حل ہوں گے، کامل علی آغا

لاہور … مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سمیت قومی مسائل احتجاج، دھرنوں، توڑ پھوڑ سے نہیں سر جوڑنے سے حل ہوں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بلوائی جانے والی انرجی کانفرنس میں مشاہد حسین سید، چوہدری شجاعت حسین کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے شجاعت حسین کے فارمولے پر عمل کرکے 19 کروڑ عوام کو ریلیف دلا سکتے ہیں، لوڈشیڈنگ ختم ہونے سے صنعت کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :