پاکستان
30 اپریل ، 2014

لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کرونگی؛ آمنہ مسعود جنجوعہ

 لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کرونگی؛ آمنہ مسعود جنجوعہ

اسلام آباد… ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ کیا تو وہ 30 مئی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردیں گی۔جناح ایونیو اسلام آباد پر لاپتہ افراد کے احتجاجی دھرنے میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم لاپتہ افراد کے مسئلے پر توجہ نہیں دیتے تواس کا مطلب ہوگا کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ وہ لاپتہ افراد کے لواحقین پر لاٹھی چارج کرنے والوں کو معاف کرتی ہیں تاہم اس کے ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ ہیں۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر گئے ہیں، ان کی واپسی تک یہ دھرنا جاری رہے گا اور اگر وزیراعظم نے ان کے مسئلے کو شفقت سے حل نہ کیا تو وہ انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گی۔

مزید خبریں :