08 اپریل ، 2012
رحیم یار خان … رحیم یار خان کے علاقے محمد پور میں مکان میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے محمد پور کے ایک مکان میں اسلحہ بنانے اور مرمت کرنے کا غیر قانونی کام کیا جاتا تھا جہاں گھر کے صحن میں پستول کی مرمت کے دوران دھماکا ہوگیا جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی جبکہ مکان مالک کو اس کے ساتھی زخمی حالت میں لے کر فرار ہوگئے۔