Geo News
Geo News

کھیل
30 اپریل ، 2014

اسجد اقبال ایشین اسنوکر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسجد اقبال ایشین اسنوکر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

دبئی …پاکستان کے اسجد اقبال متحدہ عرب امارات میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ راونڈ آف تھرٹی ٹو میں اسجد نے ہم وطن حمزہ اکبر کو شکست دی۔ایشین اسنوکر چیمپئن شپ فجیرا میں کھیلی جارہی ہے۔ ناک اوٹ مرحلے میں اسجد کا مقابلہ ہم وطن حمزہ اکبر سے تھا۔ دونوں پلیئرز نے عمدہ پوٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اسجد نے ابتدائی تین فریمز جیت کر تین۔ صفر کی برتری حاصل کی۔ لیکن حمزہ نے کم بیک کیا اور چوتھا، پانچوا ں اور چھٹا فریم جیت کر مقابلہ تین۔ تین کردیا۔ فیصلہ کن فریم میں اسجد نے چوہتر۔ اڑتیس کے اسکور سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ تین کے مقابلہ میں چار فریمز سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں :