Geo News
Geo News

پاکستان
30 اپریل ، 2014

کراچی پریس کلب میں عالمی یوم محنت پر سیمینار کا انعقاد

کراچی …کراچی پریس کلب میں مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا،جس میں مزدوروں کے حقوق پر تفصیلی بحث کی گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ونگ کی جانب سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مزدور 1886سے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں مگر نہ تو انہِیں مواقع ملے ہیں اور نہ مزدور طبقے کی سنوائی ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں مزدوروں نے بھی شرکت کی اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کی ،سیمنار کے بعد مزدوروں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مستقبل میں اپنے حقوق کی بحالی کی امید میں شمعیں بھی روشن کیں۔

مزید خبریں :