08 اپریل ، 2012
اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ٰ قومی جذبے کو سامنے رکھتے ہو ئے اپنا کردار ادا کریں تو ملک میں لوڈ شیڈنگ تقریبا ًختم ہو جائے گی۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ توانائی کانفرنس میں مشاہد حسین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے میرا فارمولا پیش کریں گے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف امریکی کارروائی کا کوئی جواز نہیں اور یہ خوش آئند امر ہے کہ امریکی انتظامیہ کو اپنی غلطی کا جلد احساس ہوگی، امریکی حکام نے حافظ سعید کے معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔