03 مئی ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کرکٹرز ایک کے بعد ایک اپنی دراخواستیں جمع کروارہے ہیں،سابق کوچ محسن حسن خان بھی کوچ بننے کیلئے میدان میں اترگئے ہیں،سابق کوچ محسن حسن خان نے آج پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی ،وہ 2010 اور 2011 میں قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کیلئے فرائض انجام دے چکے ہیں ،محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھی۔محسن خان سے قبل وقار یونس بھی کوچنگ کیلئے اپنی درخواستیں پی سی بی کو بھجواچکے ہیں۔