08 اپریل ، 2012
راولپنڈی … گلگت میں فسادات کے دوران پھنس جانے والے 120 غیر ملکی سیاحوں کو راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔ گلگت فسادات کے دوران یہ غیر ملکی ہنزہ کے قریب کریم آباد کے علاقے میں پھنس گئے تھے۔ تمام غیرملکی سیاحوں کو ایئرفورس کے جوانوں نے متاثرہ علاقے سے نکالا اور سی 130 کے ذریعے انہیں چکلالہ ایئربیس پہنچایا۔ ان غیر ملکیوں میں 77 جاپانی اور 3 کینیڈین کے علاوہ امریکا، ناروے،جرمنی ، تھائی لینڈ اور چین کے باشندے شامل ہیں۔