پاکستان
04 مئی ، 2014

شیطانی قوتیں مسلمانوں کو مٹانے کیلئے متحد ہوچکی ہیں،حامد موسوی

شیطانی قوتیں مسلمانوں کو مٹانے کیلئے متحد ہوچکی ہیں،حامد موسوی

اسلام آباد…سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ استعماری قوتوں نے نیو ورلڈ آرڈر ثانی ترتیب دے دیا ہے تمام شیطانی قوتیں مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ایک صفحے پر آچکی ہیں عالم اسلام اپنی بقا کیلئے متحد ہوجائے ۔ایٹمی قوت پاکستان استعماری عزائم کی راہ میں حائل ہے وطن عزیز کی پاسبان عساکر پاکستان کو بدنام کرنا عالمی پلان کا حصہ ہے ،کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مکرنے،آسام فسادات اورحالیہ انتخابی مہم نے بھارتی سیکو لرزم کاپردہ چاک کردیا ہے پاکستانی وزارت خارجہ سیر سپاٹا کلچر ختم کرکے بنیے کی منافقت دنیا پر عیاں کرے دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کو متحرک کرکے عالمی رائے عامہ کوبھارتی دھمکیوں سے آگاہ کیا جائے ،مودی وچدمبرم جان لیں کہ آج 1971نہیں 2014ہے جو ہاتھ پاکستان کی سا لمیت کی جانب بڑھا اسے کاٹ دیاجائے گااور جو میلی نظروں سے دیکھے گا وہ آنکھیں نکال دی جائیں گی،جنگ گروپ تنازعہ کو طول دینا قوم وملک کے مفاد میں نہیں تمام فریق جلتی پر تیل ڈالنے والوں سے ہو شیار رہیں ،مسلم لیگ (ن ) کے اپنے رہنما اس کیلئے پورس کے ہاتھی ثابت ہوں گے سیاسی مفادات کیلئے سینکڑوں دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کروانے والے کالعدم تنظیموں کے سرپرست پنجاب کے صوبائی وزیر کا افواج پاکستان کے خلاف بیان افسوسناک ہے،امام علی نقی نے اپنے جد بزرگوار محمد مصطفیٰ اور امیر المومنین علی المرتضیٰ  کے افکار عالیہ کے تحفظ ،پاسداری اور پاسبانی کیلئے جوعملی جدوجہد کی وہ تاریخ کا سنہری باب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام علی نقی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو پیر 5رجب کو دنیا بھر میں عشرہ اجررسالت کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالمی منظر نامے اورہمسایہ ممالک میں ہونے والی تبدیلیاں پاکستان پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں روس کریمیا کے الحاق،فلسطین میں الفتح اور حماس کے اتحاد،شام میں استعماری قوتوں کا تاحال کامیاب نہ ہونا اورچین کے معاشی قوت کے طور پر عروج پر شیطانی قوتوں کی بے چینی ہو یا افغانستان بھارت کے انتخابات، بھارت کا روسی اسلحہ افغانستان کو فراہم کرنا ،بھارتی لیڈروں کی پاکستان کو دھمکیاں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا عندیہ ،آسام میں مسلم کش فسادات جیسے معاملات کے پیش نظر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا از سر نو مرتب کرنا اشد ضروری ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :