پاکستان
09 اپریل ، 2012

گلگت میں آج 7ویں روز بھی کرفیونافذ ، خوراک کی شدید قلت

گلگت میں آج 7ویں روز بھی کرفیونافذ ، خوراک کی شدید قلت

گلگت… 3 اپریل کے پرتشددواقعات کے بعدسے گلگت میں آج ساتویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ گذشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ گلگت میں تین اپریل کوکرفیو کے نفاذ سے اب تک صرف ایک بار جمعے کو کرفیو کے اوقات میں دوگھنٹے کی نرمی کی گئی تھی جس کے بعداب تک کرفیو میں کوئی وقفہ نہیں دیا گیا ،ملسل کرفیو کے باعث بیشترعلاقوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کئی مقامات پرسرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمدکرکے تیس افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ چلاس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایک اور شخص کی لاش گلگت پہنچائی گئی ،جس کے بعد چلاس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 جبکہ فسادات کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ فسادات کے دوران لاپتہ ہونے والے افرادکی بازیابی کیلیے ہنزہ میں عمائدین کی کوششیں جاری ہیں جبکہ دیامر،غذر،استوراورگھانچے میں فضاسوگوار ہے، اسکردومیں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :