پاکستان
09 مئی ، 2014

نواب شاہ : زلزلے سے ہلاکتوں پر الطاف حسین کا اظہارافسوس

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ زلزلوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں اور دیورایں گر گئیں ہیں جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اورمعصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔ الطا ف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں اور رضاکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ایم کیوایم نواب شاہ زون کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے زلزلے کی تفصیلا ت معلوم کریں اور متاثرین کی امدا د کیلئے کیمپ لگائیں جائیں۔ الطاف حسین نے نوابشاہ زون کے ذمہ داروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ امدادی میڈیکل کیمپ کیلئے مقامی ڈاکٹروں او رپیرامیڈیکل اسٹاف کے لوگوں کی خدمات حاصل کر کے زخمیوں کے علاج معالجہ کا فوری بندوبست کریں۔ انہوں نے نواب شاہ زون کے ذمہ داران وکارکنان سے کہا کہ مقامی اسپتالوں کا دورہ کریں اورزلزلہ متاثرین کی عیادت کریں اور ان کی خریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج ومعالجہ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں ۔دریں اثناء الطا ف حسین نے انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل پر شد ید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ اپنے بیان میں انھوں نے انسانی حقوق کمیشن ،وکلاء برادری اور شہید کے سوگوار لوحقین سے دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث سفا ک درندہ صفعت دہشت گردو ں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کر کے عبرتناک سز اد ی جائے ۔علاوہ ازیں حق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد الطاف حسین کی ہدایت پر فوری طورپرنوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیااورجاں بحق ہونیوالے افرادکے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اورزلزلے سے ہونیوالی تباہ اورجانی ومالی نقصانات کاجائزہ لیااوران پرافسوس کااظہارکیا۔انھوں نے نوابشاہ کے اسپتال کا بھی دورہ کیااورزلزلے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی ۔

مزید خبریں :