کاروبار
10 مئی ، 2014

سعودی عرب نے بھارتی سرخ مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی

سعودی عرب نے بھارتی سرخ مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی

ریاض…بھارت کی سرخ مرچوں کے نمونوں میں زہریلی دوائیں پائے جانے پر سعودی عرب نے درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ مرچوں کے نمونے کی کھیپ میں کیڑے مار ادویہ کی زیادہ مقدار اور اس کے ممکنہ مضر اثرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ زراعت کے بیان کے مطابق اگر آئندہ بھی یہ صورت حال برقرار رہتی ہے تو پھر بھارتی درآمدات کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ ریاض میں بھارتی سفارت خانے نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی وزارت زراعت نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اپنے مسالا جات کی درآمد سے سالانہ لاکھوں ڈالر کماتا ہے۔مرچوں پر پابندی کے بعد بھارت کی دیگر مصنوعات پر بھی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

مزید خبریں :