Geo News
Geo News

پاکستان
11 مئی ، 2014

دنیا میں قیام امن کے لیے مل کر کوششیں کرنے کا وقت آگیا ،گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ خطے کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ہمسایوں سمیت تمام ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی اور بہتر تعلقات ناگزیر ہیں۔مختلف ممالک کے سفیروں نے گورنر ہاوٴس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں کی جائیں ،عالمی امن کے لئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں،جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایڈ نہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر طرح سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی

مزید خبریں :