09 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا، کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمت 70 روپے فی لیٹر مقررکردی۔ کمشنر کراچی ، دودھ فروشوں اور اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں دودھ کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کراچی نے بتایا ہے کہ شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 70 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل شہری حکومت کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 60روپے مقرر کی گئی تھی تاہم دکانوں پر دودھ 68 سے 70 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا تھا اور اب شہری حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 10روپے بڑھا کر 70 روپے مقرر کی گئی ہے۔