پاکستان
09 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی پر سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے، سینیٹر پرویز رشید

نیٹو سپلائی پر سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے، سینیٹر پرویز رشید

لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے، ایسا فیصلہ کرنا ہے جس سے پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری پر حرف نہ آئے۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ یونس حبیب کو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں، انہیں عدالت میں آ کر غلط بیانی کا جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تبدیلی آ چکی ، انہوں نے 16 سال پرانے ساتھی چھوڑ کر مانگے تانگے کے لوگ رکھنا شروع کر دیئے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ رحمان ملک، بابر اعوان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، وہ میڈیا ٹرائل کے بجائے عدالت میں جائیں اور جسٹس شریف سازش پر آواز اٹھائیں۔

مزید خبریں :