پاکستان
09 اپریل ، 2012

سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کے 9 ماہرین آج رات اسلام آبادپہنچیں گے

سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کے 9 ماہرین آج رات اسلام آبادپہنچیں گے

راولپنڈی … سیاچن کے گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے،اس میں حصہ لینے کیلئے امریکی اہلکار خراب موسم کے باعث گیاری سیکٹر نہیں پہنچ سکے جبکہ سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کے 9 ماہرین پیر اور منگل کی درمیانی شب اسلام آبادپہنچیں گے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق گیاری سیکٹر میں بٹالین ہیڈکوارٹر میں ہونیوالے سانحہ میں 128 فوجی اور 11 سویلین برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں، انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن میں 286 جوان اور 60 سویلین حصہ لے رہے ہیں، ڈوزر اور برف کھودنے والی مشینیں کام کررہی ہیں اور اب تک 40 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 10 فٹ گہرا راستہ بنایا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں پاک آرمی ایوی ایشن کے 5 ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ماہرین کے علاوہ مزید افرادی قوت اور مشینری بھی بھجوائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :