پاکستان
09 اپریل ، 2012

کوئٹہ : پرنس روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 2 زخمی

کوئٹہ : پرنس روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 2 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر فائرنگ سے زخمی 4 میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ سول اسپتال کوئٹہ کے باہر اور پرنس روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر جوتے کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جن میں سے مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب پرنس روڈ اور سول اسپتال کے باہر نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کی ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری دونوں مقامات پر پہنچ گئی ہے اور حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :