Geo News
Geo News

کھیل
14 مئی ، 2014

آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ممبئی …انڈین پریمیر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، دونوں میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔انڈین پریمیر لیگ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے آٹھ ٹیموں کی رسہ کشی جاری ہے۔دوپہر ساڑھے تین بجے حیدرآباد کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کا سامنا کرے گی۔پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں 14 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پرموجود ہے،حیدرآباد کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔دوسرے میچ میں ممبئی انڈینزکی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مدمقابل ہوگی۔ممبئی مسلسل پانچ میچز میں شکست کے باوجود ایونٹ میں واپس آگئی ہے۔ دفاعی چیمپینز کے چھ پوائنٹس ہیں ،کولکتہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔میچ شام ساڑھے سات بجے جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :