کھیل
21 دسمبر ، 2011

ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف

ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف

ڈھاکا…ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش کی ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد234رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف ملا ہے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آج پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکور 470کے جواب میں بنگلہ دیش نے 114رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، کھانے وقفے تک پاکستان کے کسی بھی بالر کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی جس کے باعث بنگلا دیش کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 200 رنز بنالیے ، ایک موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بنگال ٹائیگرز یہ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بالرزنے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلا دیش کی آخری پانچ وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 34 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 103رنز کا ہدف ملا ہے۔عبدالرحمان نے4،جبکہ عمرگل، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے دو ،و وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :