22 جنوری ، 2012
برلن . . . . . . وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جرمنی میں پاکستانی نمائش نے مغربی دنیا میں پاکستانی زرعی برآمدات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ جرمنی کے شہر برلن میں اپنے دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جرمن پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمن حکام نے انہیں آلووٴں سمیت بعض پاکستانی اجناس کی برآمد پر پابندی اٹھانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، آئندہ چند ماہ میں پاکستانی گوشت کو بھی مشرقی یورپ میں متعارف کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے، شہباز شریف نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی نمائش کے لئے انتھک محنت پر وہ پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ، محکمہ زراعت لائیو اسٹاک کے افسران اور اہلکاروں کے شکر گزار ہیں۔