پاکستان
16 مئی ، 2014

ظلِ ہما کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں مرحومہ کی صاحبزادی ظلِ ہما کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیا ن میں انہوں نے کہاکہ ظلِ ہما مرحومہ میں ان کی والدہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا فن اور جداگانہ گائیگی کی صلاحتیں موجود تھیں ۔ انہوں نے مرحومہ کے انتقال پر ان کے تمام سوگوار لواحقین اور پرستاروں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔ (آمین)

مزید خبریں :