Geo News
Geo News

پاکستان
16 مئی ، 2014

اللہ سے معافی کے بعد واقعے کو اچھالنے کا جواز نہیں رہتا، علمائے کرام

اللہ سے معافی کے بعد واقعے کو اچھالنے کا جواز نہیں رہتا، علمائے کرام

لاہور…لاہور میں میڈیا کارکنوں اور صحافیوں کیاحتجاجی کیمپ میں شریک علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ادارہ جیو ،اینکر شائستہ لودھی کے خدا کے حضور معافی کے طلبگار ہونے کے بعد واقعے کو اچھالنے کا جواز نہیں رہتا۔لاہور پریس کلب میں جنگ ورکرز یونین کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے ترجمان مولانا مخدوم عاصم، جماعت اہلحدیث کے مولانا خالد شہزاد فاروقی، مولاناشہزاد مجددی اور جاوید اعوان کا کہنا تھا کہ اللہ سب سے بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ احتجاجی کیمپ میں شریک سینئر صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کا کہنا تھا کہ جیو مخالف میڈیا ہاوٴسز اپنی مخالفانہ مہم بند کریں۔

مزید خبریں :