دنیا
10 اپریل ، 2012

جمہوریت آسان راستہ نہیں، ہلیری کا سوچی کو پیغام

جمہوریت آسان راستہ نہیں، ہلیری کا سوچی کو پیغام

واشنگٹن… امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے میانمار میں بیس سال سے گھر میں نظر بند سیاسی شخصیت آنگ سانگ سوچی کو نصیحت کی ہے کہ جمہوریت آسان راستہ نہیں ہے۔ واشنگٹن میں موشن پکچر ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے بتایا کہ ان کی میانمار میں نومنتخب رکن پارلیمنٹ آنگ سانگ سوچی سے فون پر براہ راست بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے سوچی کو جمہوریت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے سوچی سے کہا کہ وہ سیاست کے ایک نئے سفر پر گامزن ہیں، جمہوری راستے کا سفر آسان نہیں ہے اور پارلیمنٹ میں جانے کے بعد انہیں بہت سے چیزوں پرسمجھوتا کرنا پڑیگا۔ پارلیمنٹ میں آنے کے بعد کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ بھی آپ کو کام کرنا ہوگا جس کے ساتھ آپ کا گہرا اختلاف ہو۔

مزید خبریں :