Geo News
Geo News

پاکستان
19 مئی ، 2014

فیصل آباد میں جیو نیوز کی ڈی ایس این جی پر شرپسند حملہ آور کا پتھراوٴ

فیصل آباد میں جیو نیوز کی ڈی ایس این جی پر شرپسند حملہ آور کا پتھراوٴ

فیصل آباد…فیصل آبادمیں جیونیوزکی ڈی ایس این جی پر شرپسند حملہ آورنے پتھراوٴ کیا۔ جیونیوز کے عملہ اور شہریوں نے حملہ آور کوروک لیا، اے آروائی نے صحافتی بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کی یکطرفہ منظرکشی کی۔جیوکے خلاف سازش پر سازش۔فیصل آبادمیں شرپسند حملہ آورنے جیونیوزکی سیٹلائٹ وین پر حملہ کردیا، کیمرے سارامنظرمحفوظ کرتے رہے۔جیونیوز کی ٹیم فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے ایمرجنسی بلاک کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی کوریج کیلئے گئی تھی،ٹیم جیوویڈیو کو سیٹلائٹ وین کے ذریعہ ٹرانسمٹ کررہی تھی، اس دوران ایک حملہ آور نمودار ہوا، جس نے شناخت کے بعد وین پر پتھراوٴ کردیا۔اس حملے کی کارروائی کے دونوں رخ ایک ٹی وی چینل نے دکھائے،مگر صحافتی بددیانتی کیا ہوتی ہے ؟ یہ دیکھنے کے لئے اے آر وائی پر واقعہ کی کوریج دیکھی جاسکتی ہے،جس میں جیو وین پر حملے کے مناظر نہیں دیکھائے گئے اور پورے واقعے کو ہی بدل دیا گیا۔ جیونیوزکے رپورٹرعرفان اللہ کے مطابق اے آروائی کی کوریج نے جیوکے خلاف سازش کا بھانڈاپھوڑ دیا۔ جیونیوز ہر واقعے کی کوریج کیلئے پیشہ وارانہ دیانت کو ہی معیار صحافت سمجھتا ہے۔ اس واقعے میں خود کو حملہ آور سے بچانے اور اسے ڈی ایس این جی سے دور رکھنے کی کوشش کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ساری کوشش افسوسناک ہے۔

مزید خبریں :