10 اپریل ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں رواں ہفتے کے دوران مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں 50سے100فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو بھنڈی کی قیمت 120روپے سے 180روپے تک جا پہنچی ، ترئی کی قیمت 80روپے سے بڑھ کر 160روپے، بینگن 20روپیسے بڑھ کر 60روپے کلوفروخت کیا جارہا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں بھی 100فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ60روپے کلو فروخت کیا جا رہاہے، شلجم اور کھیرے کی فی کلو قیمت بھی 50روپے تک جا پہنچی ہے ۔