انٹرٹینمنٹ
10 اپریل ، 2012

فلم ’ہاوس فل ٹو‘ 42کروڑ کی کمائی کے ساتھ بیسٹ اوپنر قرار

فلم ’ہاوس فل ٹو‘ 42کروڑ کی کمائی کے ساتھ بیسٹ اوپنر قرار

ممبئی… ساجد خان کی ملٹی اسٹارر فلم ’ ہاوٴس فل ٹو‘ نے اوپننگ ویک اینڈ میں باکس آفس پر دھمال مچا دیا اور سال 2012 میں 42 کروڑکی کمائی کے ساتھ بیسٹ اوپنر رہی ہے۔ قہقہوں اور اسٹارز سے بھری ہاوس فل 2 ڈرٹی ڈزن نے باکس آفس بھی فل کردیا ہے۔ فلم ’ہاوس فل ٹو ‘ نے پہلے دن 14 کروڑ روپے کمائے، دوسرے دن 13 اور تیسرے دن 15 کروڑ کماڈالے اور تین دن میں بھارت بھر میں 42 کروڑ اپنے نام کرلیے۔ باکس آفس ریکارڈز کے مطابق ہاوٴس فل ٹو سال 2012 کی دوسری بہترین اوپننگ ڈے حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے ،کیونکہ پہلی اگنی پتھ رہی ہے۔فلم ہاوٴس فل ٹو کو اکشے کمار کی بگ اسٹ اوپنر بھی قرار دیاجارہاہے۔فلم میں اکشے کمار، جان ابراہم، آسن، جیکولین فرنینڈس، رتیش دیش مکھ، اور بومن ایرانی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے رندھیر کپور اور رشی کپوربھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :