20 مئی ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سینئراینکراورممتازصحافی افتخاراحمدکی علالت پر تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعاکی ہے ۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے تمام کارکنان وعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سینئرصحافی افتخاراحمدکی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے سینئر صحافی افتخاراحمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،اورافتخار احمدکی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی۔افتخاراحمد نے خیریت دریافت کرنے اور یکجہتی کے اظہار پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کی اوران سے خصوصی دعا کی درخواست کی۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجابی سرائیکی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج مختار جنجوعہ کے بھائی حکیم غلام نازک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)