Geo News
Geo News

پاکستان
21 مئی ، 2014

مانسہرہ زیادتی کیس :ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا احتجاج

مانسہرہ زیادتی کیس :ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا احتجاج

مانسہرہ …مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا احتجاج جاری ہے ،واقعہ پر اب تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متاثرہ خاندان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ مانسہرہ میں طالبہ کے ساتھ چلتی گاڑی میں زیادتی کے واقعے کے خلاف 7 روز سے احتجاج جاری ہے، واقعے پر صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے اور صوبائی حکام نے متاثرہ خاندان سے کوئی رابطہ نہیں کیاہے۔مانسہرہ میں7روز قبل بارہویں جماعت کی طالبہ کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا۔واقعے کے تینوں ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :