22 مئی ، 2014
رانچی…آئی پی ایل کے 50ویں لیگ میچ میں حیدرآباد سن رائزرز نے چنائی سپر کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر چنائی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر چنائی نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 185رنز اسکور کیے، دھونی نے 57جبکہ ڈیوڈ ہسی نے 50 رنز اسکور کیے۔ حیدرآباد کے کرن شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حیدرآباد سن رائزرز نے 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان میں 189رنز بنائے ۔ڈیوڈ وارنر12چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 90رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شیکھر دھون 64رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔