10 اپریل ، 2012
گلگت…گلگت ہنزہ میں فسادات کے دوران اغواء کیئے گئے33افرادکو بازیاب کرالیا گیا ہے اور یہ تمام افراد کچھ ہی دیر بعد گلگت پہنچ جائیں گے۔بازیاب افراد میں سول جج اورہیلتھ آفیسربھی شامل ہیں ۔فسادات کے دوران ہیلتھ آفیسراورسول جج کوبھی اغواء کر لیا گیا تھا ،سرکاری ذرائع کے مطابق تمام افرادخیریت سے ہیں اور ان تمام افراد کو آج شام تک گلگت پہنچادیاجائیگا۔