23 مئی ، 2014
اسلام آباد… ”جیوآ رہاہے“،”جیونہیں آرہا؟“،” جیوکون سے نمبرپہ آ رہاہے؟“بس آج کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہرکوئی یہی باتیں کرتادکھائی دیتاہے۔شہریوں کاکہناہے کہ کوئی کچھ بھی کرلے جیوجیساکوئی نہیں۔ملک کے دوسرے شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بھی کیبل آپریٹرز کی خوب من مانی چل رہی ہے۔ کہیں جیو نیوز مکمل طور پربند ہے توکہیں اس کے نمبر پیچھے کردیے گئے ہیں۔ شہری اس امتیازی سلوک پر بے حد پریشان ہیں۔ جیوکی بندش پہ اتنی بے چینی کیوں؟؟؟ شہری کہتے ہیں یہ ان کی آواز ہے۔ جیو کا بہت بڑا کردار ہے تعلیم کے فروغ میں خاص طور پر کیونکہ جو سیاسی منشور کا حصہ ہے، لیکن کام نہیں ہوتا وہ کام جیو نے کر کے دکھایا ہے۔ لوگ تو بہت کچھ دیکھتے ہیں، کرنٹس افئیرز، سیاست پر، تعلیم یا صحت پر تو جیو نیوز نے مکمل طور پر ہر شعبے کی نمائندگی دی۔ تو کوئی تو وجہ ہے کہ جیو بہت پسند ہے لوگوں کو۔ ہم کسی بھی میڈیا کی آواز بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ شہرمیں بس ہر سو ہر کوئی جیو کے بارے میں جاننے کو شدید بے تاب ہے۔ شہریوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ اس کڑے وقت میں جیو کے ساتھ کھڑے ہیں جیسے وہ ہرقدم پر ان کا ساتھ دیتا آ رہا ہے۔