Geo News
Geo News

پاکستان
23 مئی ، 2014

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی …ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبونے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نئے کراچی پولیس چیف کہتے ہیں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے تحت امن و امان کی بحالی کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔ایک بیان میں نئے کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں آپریشن ان کی سربراہی میں ہی شروع کیا گیا تھا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس افسران اور جوان تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلا رہے ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے تحت امن و امان کی بحالی کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :