Geo News
Geo News

پاکستان
24 مئی ، 2014

عمران خان کے دھر نوں سے نقصان پختونوں کو ہو رہا ہے،آفتاب شیر پاؤ

 عمران خان کے دھر نوں سے نقصان پختونوں کو ہو رہا ہے،آفتاب شیر پاؤ

پشاور…قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتا ب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک سال بعد یادآیا کہ دھاندلی ہو ئی ہے اگر دھاند لی ہو ئی تھی تو جس دن الیکشن ہو ئے تو وہ حلف نہ لیتے اور احتجاج شروع کر دیتے، یہ بات انھوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا عمران خان کے ذہن میں جو تبدیلی ہے اور عوام کے ذہن میں جو تبد یلی ہے اس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عمران خان جن اداروں کی تعریف کر تے تھے اْن پراب الزام لگا رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ جنہیں مینڈیٹ ملا ہے وہ پانچ سال پورے کرے۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیر پاؤنے کہا کہ عمران خان کی دھر نوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پختونوں کو ہو رہا ہے اور مذ اکرات کا جو عمل شروع تھا وہ پیچھے چلا گیا ہے۔

مزید خبریں :