Geo News
Geo News

پاکستان
24 مئی ، 2014

خیرپور : غربت سے تنگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگادی، بیوی جاں بحق

خیرپور : غربت سے تنگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگادی، بیوی جاں بحق

خیرپور…خیرپور میں غربت اور بیماری سے تنگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگادی، بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا،خیرپور کے علاقے لقمان میں 70 سالہ شخص اور اس کی 60 سالہ بیوی کافی عرصے سے بیمار تھے،دونوں گھر والوں کو دوا لینے جانے کا کہہ کرنکلے ،اور روہڑی کنال پر پہنچ کر نہر میں کود گئے، قریب ہی موجود چرواہوں نے دونوں کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگادی ،اور باہر نکالا،تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی، جبکہ اس کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :