پاکستان
10 اپریل ، 2012

سعودی نائب وزیر خاجہ کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

سعودی نائب وزیر خاجہ کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

اسلام آباد…سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیر بن عبداللہ نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماوٴں کا کہنا ہے کہ پاک سعودی تعلقات مضبوط، دیرپا اور وقت کے آزمائے ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں سعودی نائب وزیر خارجہ اور حنا ربانی کھرنے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور خطے کی صورت حال پر بات کی۔بعد میں مشترکا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے دونوں رہ نماوٴں کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات کوعوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ حنا ربانی کھر نے امید ظاہر کی سعودی عرب پاکستان اور گلف کو آپریشن کونسل کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ سعودی نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

مزید خبریں :