10 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور کے اکثر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے اور وقت بے وقت کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ پشاور کے بیشتر علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یکہ توت، آغہ میرجانی روڈ، زرگر آباد، گلبہار، گنج سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ بجلی کی بندش اور گرمی کے باعث نہ صرف لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ بلکہ پینے اور دیگر استعمال کے لیے پانی کی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے پشاور کے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ادھر پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ اسلام آباد سے بجلی کی جبری بندش کے باعث ہو رہی ہے، تاہم پیسکو کی جانب سے شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے کی شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔