Geo News
Geo News

پاکستان
26 مئی ، 2014

شب معراج امت مسلمہ کے لیے فضیلت بھری رات

شب معراج امت مسلمہ کے لیے فضیلت بھری رات

پشاور…شب معراج جہاں عالم انسانیت کوورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے وہیں یہ امت مسلمہ کے لئے عظیم فضیلت کی رات قراردی گئی۔ جس میں رب کائنات نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو کائنات کی سیرکرائی۔ ہجرت سے ایک سال قبل27رجب کی شب رب ذوالجلال نے ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کوحالت شعورمیں راتوں رات مسجدالحرام سے مسجد اقصیٰ تک کی سیرکرائی۔ پھرجبرائیل علیہ السلام کی معیت میں آسمانوں کی سیرکروائی گئی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کائنات کے سربستہ رازوں کا مشاہدہ کروایاجائے۔ سدرةالمنتہیٰ وہ مقام تھا جہاں جبرائیل علیہ السلام کوبھی جانے کی اجازت نہیں تھی۔ رب کائنات نے نبی آخرالزمان کواولین وآخریں اورظاہری وباطنی علوم کاوارث بنایا، کائنات کی سیراورمختلف قوموں کی حالت بتائی گئی۔ شب معراج میں امت کی مغفرت اوراللہ کے آگے سربہ سجود ہونے کیلئے پانچ نمازوں کی فرضیت کے انعام سے بھی نوازا گیا۔ تاریخ انسانی کے اس عظیم معجزے کوعقل کی کسوٹی پرپرکھنے والے آج بھی انگشت بدانداں ہیں۔ شب معراج کونعمتوں اورفضیلتوں والی رات قراردیا گیا ہے اوراس رات مسلمانان عالم عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں کیونکہ احادیث میں اس رات عبادت کے اجر کو سو سالوں کی عبادت کے مساوی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :