10 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور میں گلگت بلتستان کے واقعات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے واقعات پر حکومت خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ذمے داروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان ازخود نوٹس لیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ذمے داروں کیخلاف فوری کاروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ پھیلا دیا جائیگا۔