27 مئی ، 2014
کراچی…جیو نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا۔ ہر دل عزیز ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دلنشیں خطاب کیا۔ واقعہ معراج النبی ﷺ پر جیو نیٹ ورک کی خصوصی نشریات تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے تک جاری رہیں۔ منفرد انداز کے مالک سب کے ہر دل عزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سمیت ممتاز نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کئے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دل نشیں انداز میں واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شب معراج پر ملنے والے تحفے کا ذکر بھی کیا۔ اس پرنور محفل میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے 27 خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گئے۔اجتماع کے آ خر میں مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے روح پرور دعا کرائی۔ محفل کے اختتام پر سلام پیش کیا گیا۔