Geo News
Geo News

پاکستان
27 مئی ، 2014

لاہور : پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل

لاہور : پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل

لاہور… پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی کو ا سکے والد اور بھائیوں نے لاہور میں ہائیکورٹ کے باہر قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی فرزانہ نے چند ماہ قبل جڑانوالہ کے اقبال سے پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ہمراہ ہائی کورٹ میں بیان دینے آئی تھی۔ جہاں عدالت عالیہ کے باہر گھات لگائے فرزانہ کے والد اوربھائیوں نے اسے پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اور اینٹیں مار کرقتل کردیااور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :