Geo News
Geo News

پاکستان
27 مئی ، 2014

سول سوسائٹی کا جیو ٹی وی سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب میں سیمینار

 سول سوسائٹی کا جیو ٹی وی سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب میں سیمینار

کراچی…کراچی پریس کلب میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے جیو ٹی وی نیٹ ورک سے اظہار یکجہتی کیلئے سمینار کا انعقاد کیا۔مقررین نے کیبل آپریٹرز کی جانب جیو کی نشریات غیرقانونی طور پر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔پریس کلب میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر امتیاز خان فاران کا کہنا تھا کہ صحافت میں اتحاد سب سے کی ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ا اللہ نے وقت اور قلم کی قسم کھائی ہے ، صحافت قلم سے ہوتی ہے اس لئے یہ ایک مقدس پیشہ ہے۔ سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ گولی حامد میر نے چلائی اور گھائل کوئی اور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا ہی میڈیا پر پابندی کے لئے راہ ہموار کررہا ہے۔انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے رہنما اسد اقبال بٹ نے کہا کہ ایچ آر سی پی جیو کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے، جیو اور جنگ کے خلاف کارروائی بند کی جائے۔سیمینار سے ڈین ابلاغ عامہ وفاقی جامعہ اردو ڈاکٹر توصیف احمد ، انسانی حقوق کی رہنمافرحت پرویز اور مزدور رہنما لیاقت ساہی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور جیو کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے جیو کی نشریات فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :