دنیا
28 مئی ، 2014

بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کی اذانِ فجر پر پابندی لگانے کی مہم

بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کی اذانِ فجر پر پابندی لگانے کی مہم

مینگلور… بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیموں نے اذانِ فجر پر پابندی لگانے کی مہم شروع کردی۔ ہندوانتہا پسند مظاہرین فجر کی اذان دئیے جانے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔مینگلور کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھائے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بھارت بھر کی مساجد میں فجر کی اذان پر پابندی عائد کی جائے ،کیونکہ ایسا کیے جانے سے ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے ، حکومت رات 10 سے صبح 6 بجے تک مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرے۔کچھ عرصہ قبل حکام پر دباؤ بڑھانے کے لیے خودسوزی کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :