10 اپریل ، 2012
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 243 اور پی پی 245 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے پولنگ 7 مئی کو ہوگی۔ڈیرہ غازی خان سے یہ نشستیں سردار ذوالفقار کھوسہ اور محسن لغاری کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 12 اپریل سے جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 اپریل کو جاری کی جائے گی۔