دنیا
28 مئی ، 2014

بھارت میں انتہاپسند تنظیم کا لاوٴڈ اسپیکر پر اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ

بھارت میں انتہاپسند تنظیم کا لاوٴڈ اسپیکر پر اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ

مینگلور …بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے ملک میں لاوٴڈ اسپیکر پر اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ بھارت کے شہر مینگلور میں راشٹریہ ہندو آندولن نامی جماعت نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ لاوٴڈ اسپیکرپر فجر کی اذان دینے پر پابندی لگائی جائے کیوں کہ اس سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک حکم کے مطابق رات دس سے صبح 6بجے تک اونچی آواز کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں :